پشاور: آزاد امیدوار کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

آزاد امیدوار کے مخالف فریق ملک شیر کے ساتھیوں نے فائرنگ کی، پولیس
شائع 20 جنوری 2024 06:19pm

پشاور کے حلقہ پی کے 82 کے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ گلبہار پولیس کے مطابق پشاور پی کے 82 سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر پشاور کے شہری علاقہ انم صنم چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار کے مخالف فریق ملک شیر کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ہے۔ دو فریقین کے درمیان چپقلش چلتی آ رہی تھی۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کے بیان قلم بند کیے گئے۔

Read Comments