آزاد امیدوار اسلم سکھیرا پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کے حق میں دستبردار

اسلم سکھیرا پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے میدان میں اترے تھے۔
شائع 21 جنوری 2024 11:07am

عارف والا میں این اے ایک سو چالیس سے آزاد امیدوار اسلم سکھیرا الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

اسلم سکھیرا پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں جو پی ٹی آئی کے ہی حمایت یافتہ راجہ طالعہ سعید کے حق میں دستبردار ہوئے۔

اسلم سکھیرا پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے میدان میں اترے تھے۔

خیال رہے کہ اسلم سکھیرا کو اینٹی کرپشن نے نومبر 2023 میں بطور ضلعی ناظم ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔

Read Comments