Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2024 04:51pm

کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان میں مدرسے کی دستار بندی تقریب میں شرکت

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں نے افغانستان میں مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی، یہ تقریب کنڑ میں موجود مدرسہ دارالحجراوالجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں ہوئی۔

تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ جس سے افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے۔

ایک جانب ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں لیکن دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے افغانستان میں مدرسے کی دستار بندی میں شرکت کی۔

کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جسکا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔

ہونا تو یہ چاہیے کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے۔

زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغان سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔

Read Comments