اسلام آباد : ایکسپریس ہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 21 جنوری 2024 06:34pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپرے ہائی وے پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

Read Comments