Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2024 12:42pm

چوہدری نثار کا مقابلہ اس بار ن لیگ سے کون کرے گا؟

راولپنڈی کے حلقے سے این اے 53 کے سیاسی مرکز چکری سے چوہدری نثار آزاد حیثیت سے میدان میں اترے ہیں، علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے کہ بار بار جیتنے والوں نے بھی حلقے کے مسائل حل نہیں کئے۔

حلیف ہوں یا حریف ، این اے 53 کی سیاست کا مرکز چکری کو ہی سمجھتے ہیں، 1985 سے 2018 تک اس حلقے سے ناقابل شکست رہنے والے چوہدری نثار علی خان اس بارآزاد حیثیت میدان میں اترے ہیں، جبکہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے قمرالسلام اور پی ٹی آئی کے کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر ہیں۔

8 فروری انتخابات کیلئے امیدواروں نے مہم کا آغازکردیا ہے، کارنرمیٹنگز سمیت چھوٹے بڑے جلسے بھی منعقد ہورہے ہیں۔

علاقے کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ حلقے میں گیس اورپانی کے ساتھ ساتھ امن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ذمہ داری ان حکمرانوں پر ہے جومتعدد بارحکومت میں رہے۔

ن لیگ سے علیحدگی کے بعد یہ چوہدری نثار کے دوسرے انتخابات ہیں، 2018 کے انتخابات میں انہیں غلام سرور خان سے شکست ہوئی تھی ، حلقے کے عوام کانٹے کا مقابلہ قراردے رہے۔

این اے 53 چوہدری نثارکا آبائی حلقہ ہے جہاں انہیں آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کھلاڑیوں کا سامنا ہے۔

Read Comments