Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2024 11:53pm

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پہنچتے ہی بابراعظم نے دھوم مچادی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے پہنچتے ہی دھوم مچادی۔

رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔

ایونٹ میں 121 رنز کے تعاقب میں 39 رنز پر رنگپور رائیڈرز کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

ایسی صورت میں بابراعظم نے ناقابل شکست ففٹی بنائی اور عظمت اللّٰہ عمر زئی کے ساتھ 86 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابراعظم نے 49 گیندوں پر 56 رنز کی باری کھیلی، اس دوران 6 چوکے لگائے جبکہ عمرزئی نے 35 گیندوں پر 47 رنز بنائے ۔

دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے، یوں رنگپور رائیڈز نے 4 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

عظمت اللہ عمرزئی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگ پور رائیڈرز کے لئے کم اسکور والے میچ میں کامیابی کے لئے شراکت قائم کرنے پر اپنے ساتھی بابر اعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کی جو سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ عالمی معیار کا ہے۔

میچ کے بعد ایوارڈ کی تقریب کے دوران افغان قومی کھلاڑی نے کہا کہ ہم اسٹرائیک کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔

Read Comments