Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2024 12:48pm

کراچی: ندی میں گرنے والے 5 سالہ بچے کی لاش 20 گھنٹے تلاش کے بعد مل گئی

گزشتہ روز کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 7 میں پانچ سالہ بچہ ندی میں گرگیا تھا، جس کی لاش مل گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانچ سالہ عثمان کی تلاش کے لیے آپریشن کچھ دیر پہلے ہی شروع کیا گیا، ندی میں گرنے والے بچے کی لاش ایدھی سینٹر منتقل کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہیوی مشینری اور غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کو تلاش کیا گیا۔

گزشتہ روز پانچ سالہ عثمان کو ندی میں مسلسل تقریباً 7 گھنٹے تک تلاش کیا گیا تھا، مغرب کے وقت ریسکیو آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

Read Comments