Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2024 10:51pm

پاکستان عوامی تحریک نے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے گوجر خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور پورے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے یہ اعلان بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ گوجر خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے ووٹرز راجہ پرویز اشرف، ایم پی اے خرم پرویز راجہ کو ووٹ ڈالیں گے، ہمارے ووٹرز ایم پی اے کے امیدوار چوہدری سرفراز کو بھی ووٹ ڈالیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز اور سپورٹرز کا مشکور ہوں، خرم پرویز راجہ اور چوہدری سرفراز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پی پی 9 سے ہمارے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں جبکہ پی پی 9 سے پی اے ٹی چوہدری سرفراز خان کی حمایت کرتی ہے۔

Read Comments