Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2024 09:06pm

پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاح کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا۔

کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، سندھ دھرتی کے نوجوان بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت خوشی ہے کہ سندھ میں اس لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ نہ تیرا، نہ میرا، ہم سب کا پاکستان، کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں، انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں دوڑتی ہے، سندھ میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہے، کاش سیاست میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو ہمارا ملک بھی ترقی کرتا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کے لیے یہ کام کررہی ہے، میری نیک تمناٸیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں، اس بار پاکستان کی عوام نٸی سوچ کا انتخاب کریں گے۔

Read Comments