Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2024 11:26am

سابق کپتان بابر اعظم پر تنقید صحافی کو مہنگی پڑگئی

کھیلوں کے شعبے سے وابستہ معروف صحافی شعیب جٹ نے اپنا اور اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نےآئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو کو نوٹس جاری کردیے

سندھ ہائی کورٹ نے معروف اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ کی درخواست پر فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا

شعیب جٹ اسپورٹس کے معروف صحافی ہیں، عثمان فاروق ایڈووکیٹشعیب جٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

ٹی وی پر دی جائے والے اس رائے کے حوالے سے شعیب جٹ کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شعیب جٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

شعیب جٹ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

Read Comments