Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2024 02:00pm

فیکٹ چیک: ایوشمان کھرانہ نے ’دل دل پاکستان‘ کیوں اور کب گایا

بھارتی اداکار وگلوکار ایوشمان کھرانہ کو اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا پے جس کی وجہ ایک وائرل ویڈیو ہے۔

اس ویڈیو میں ایوشمان کھرانہ وک ایک کانسرٹ کے دوران پاکستان کا زبان زد عام ملی نغمہ، دل دل پاکستان’ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیر گردش اس ویڈیو کو دیکھنے والے بھارتی اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلز نے بھی اس ویڈیو کو نمایاں طور نشر اور شائع کیا۔

بیشتر بھارتی صارفین نے کہا کہ ایوشمان پیسوں کیئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، انہوں نے ہمارے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

تاہم حقیقت کچھ مختلف ہے۔

یہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2017 میں دُبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ہے جس میں ایوشمان اپنے بھائی کے ہمراہ اپارشکتی کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نومبر 2017 میں ہی اپ لوڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں کے کیپشن میں بتایا گیا تھا کہ ایوشمان کھرانہ دبئی میں پنجابی گانے گا کر ایشیائی ممالک کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

طویل ویڈیو میں گلوکار واداکار کو کنسرٹ کے آغاز میں بالی وڈ سونگ گاتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ ایشیا کی مختلف ریاستوں اور ممالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسی دوران اپنے بھائی کے ساتھ ’دل دل پاکستان‘ اور بھارت کے لیے ’چک دے انڈیا‘ گاتے ہیں۔

ایوشمان نےاس موقع پر یہ بھی کہا کہ، ’یہ ہمارے تمام پاکستانی دوستوں کے لیے ہے۔‘

ویڈیو کے اس طویل ورژن سے پاکستان سے متعلق حصہ ایک بار پھر وائرل ہے جسے نیا سمجھتے ہوئے ایوشمان کھرانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Read Comments