Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2024 10:52am

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ، آئی ای ڈی بم اور 2 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔

Read Comments