Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2024 10:59am

پی ٹی وی اداکار طلعت حسین شدید علیل، بیٹی کی دُعاؤں کی درخواست

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز ہے۔ بیٹی تزین حسین کی جانب سے والد کیلئے مداحوں سے دُعا کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان نے دنیا کے چند بہترین اداکار پیدا کیے ہیں۔ پاکستان میں پی ٹی وی کا دور اپنے بے مثال ٹیلنٹ کی وجہ سے سنہری دور کے طور پر جانا جاتا ہے۔

طلعت حسین کا شمار بھی پی ٹی وی کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو کے ذریعے طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے اسکرین پر نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اب شدید علیل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد طلعت حسین کو اب یادداشت میں دشواری کا سامنا ہے۔ وہ اب ان لوگوں کوبھی یاد نہیں رکھ سکتے جن سے وہ مل رہے ہیں۔

تزین حسین نے تمام مداحوں سے درخواست کی کہ وہ طلعت حسین کی صحت کے لئے دعائیں کریں۔

Read Comments