Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 05:40pm

میرے 125 سال پرانے گھر کی دہلیز انگریز اور رنجیت سنگھ نے بھی عبور نہیں کی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے 125 سال پرانے گھر کی دہلیز انگریز اور رنجیت سنگھ نے بھی عبور نہیں کی، یہ کس قسم کا الیکشن ہے ایسے ماحول میں الیکشن کو قوم اور دنیا قبول نہیں کرے گی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کرپشن کی رقم سے بنائے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی ڈی اے کہتی ہے پیپلز پارٹی سندھ میں انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، پی ڈی ایم کے اندر واضح اختلاف سامنے آ رہا ہے، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر ہمارے مطالبہ پر غور کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے گھر چھاپہ مار کر اٹھ لوگ گرفتار کیے گئے، بیٹی اور بیٹے کا الیکشن میٹیریل اٹھا کر لے گئے، ہمارے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے یہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، اپنی فریاد کہاں لیکر جائیں کہاں سے انصاف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے 125 سال پرانے گھر کی دہلیز انگریز اور رنجیت سنگھ نے بھی عبور نہیں کی، جاوید ہاشمی کے گھر پر حملہ کرکے ہماری میٹنگ کو روکا گیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو جلسوں کی کھلی اجازت دی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کا الیکشن ہے ایسے ماحول میں الیکشن کو قوم اور دنیا قبول نہیں کرے گی، ہمارے بنیادی حقوق کو روندا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، گرفتاریاں بھیہوئیں

سائفر کیس: وکلاء صفائی کا گواہان پر جرح کا حق ختم کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

Read Comments