Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2024 07:37pm

اختر مینگل اور جمال رئیسانی کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

‏سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

عدالت عظمیٰ نے بلوچ شہداء فورم کے سربراہ جمال رئیسانی کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

جمال رعیسانی پر نگران صوبائی کابینہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کا اعتراض عائد ہے جبکہ جمال رعیسانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے264 سے امیدوار ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دونوں اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں

سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت ملگئی

اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف دائر اپیلخارج

Read Comments