Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 11:08am

چیف جسٹس نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پریس ایسوسی اور ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کا نوٹس لے لیا جبکہ عدالت نے ایف آئی اے کی طرف سے صحافیوں کو جاری نوٹسز کا کیس 29 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فوری طور پر صدرپریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر کو چیمبر بلا لیا۔

جس کے بعد میاں عقیل افضل ، عمران وسیم ، فیاض محمود کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ہوئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق کیس پیر کو مقرر کررہا ہوں، آپ کی جو گزارشات ہیں، عدالت میں بتائیں۔

دونوں ایسوسی ایشنز نے ایف آٸی اے کی جانب سے صحافیوں کو نوٹس جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے ججز کی کردارکشی پر نوٹسز جاری کیے تھے، کورٹ رپورٹرز کی تنظیموں نے ایف آئی اے نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Read Comments