Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2024 08:35pm

صنم جاوید کو 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان الاٹ

عام انتخابات 2024 میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید کو ریٹرننگ افسران نے 3 حلقوں پر انتخابی نشانات الاٹ کردیے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد صنم جاوید کو ریٹرنگ افسران نے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن لڑنے کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے۔

ریٹرننگ افسروں کی جانب سے صنم جاوید کو حلقہ این اے 119 سے ریکٹ کا نشان، این اے 120 سے تصویر والا فریم کا نشان اور پی پی 150 سے تکیہ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ حلقہ این اے 119 میں صنم جاوید کے مدمقابل مریم نواز ہیں جس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے انہیں تینوں حلقوں میں الیکشن لڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں

’مریم نواز کو بتا دو میں آگئی‘، صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہمحفوظ

صنم جاوید، طاہر صادق سمیت 4 پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن لڑنے کیاجازت، امیدواروں کو محروم نہیں کیا جا سکتا، سپریمکورٹ

Read Comments