Aaj Logo

شائع 28 جنوری 2024 01:10pm

حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حماد اظہر ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

انہپوں نے لکھا کہ ’این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں‘۔

حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

Read Comments