Aaj Logo

شائع 29 جنوری 2024 12:37pm

بھارت کے لیے نئے پاکستانی ناظم الامور کو بالآخر ویزا جاری

بھارت کے لیے نئے پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھارتی ویزا جاری کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد وڑائچ سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے جلد دہلی روانہ ہونگے۔

نگراں حکومت نے نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے لیے دفتر خارجہ کے سینیئر افسر سعد وڑائچ کو اگست میں بھارت کے کیت نیا چارج ڈی افیئر (ناظم الامور) منتخب کیا تھا

سعد رفیق دفترخارجہ پاکستان میں افغانستان، ایران اور ترکی ڈیسک کے ڈائریکٹرجنرل تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سفارت کاروں کے لیے ویزا کااجرا کردیا گیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد اوردہلی میں بیک وقت ایک دوسرے کے سفارتکاروں کےلیے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دسمبر تک آنے والی تمام ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کیے گئے۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے بھارت عملے کیلئے 30 ویزے جاری کیے گئے جبکہ بھارت نےبھیسفارتی عملے کے 30 ہی ویزے جاری کیے ہیں۔

Read Comments