شائع 29 جنوری 2024 11:31pm

لڑکوں نے 14 سالہ دوست کو ’غیر فطری جنسی عمل‘ کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو گھربھجوا دی

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے لڑکوں نے 14 سالہ دوست کو غیر فطری جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا اور پھر ویڈیو بنا کر اسکے گھر بھیج دی۔ پولیس نے تینوں لڑکوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

انڈیا ٹوڈے نے بھارتی نیوز ایجنسی ”پریس ٹرسٹ آف انڈیا“ کی رپورٹ شائع کی۔ جس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز جنوبی دہلی کے پوش علاقے حوز خاص میں اس وقت پیش آیا جب لڑکا کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں کھیلنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثر لڑکا، شام تقریبا 6.30 بجے گھر لوٹ رہا تھا کہ جب اس کے 12 سے 14 سال کی عمر کے تین دوست، اسے اپنے ساتھ تنہائی میں لے گئے اور وہاں جاکر سبزی والے چاقو سے ڈرا کر لڑکے کو جوتے چاٹنے پر مجبور کیا اور پھر اسے غیر فطری حرکت کرنے پر مجبور کیا۔

پولیس کے مطابق تینوں نے اس حرکت کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کیا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے۔

ملزم نے لڑکے کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اس عمل کے بارے میں کسی کو بتایا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے اور خوف کی وجہ سے اس نے اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں نہیں بتایا۔

پولیس کے مطابق تین ملزمان میں سے ایک نے اس حرکت کی ویڈیو لڑکے کے گھر بھیجی، جس کے بعد انہوں نے اتوار کو مقامی پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کو طبی معائنے اور پھر کونسلنگ کے لئے تحویل میں لے لیا۔

لڑکے کے بیان کی بنیاد پر حوز خاص پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 377 (غیر فطری جنسی تعلقات) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

Read Comments