Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2024 06:50pm

پیپلزپارٹی کا این اے 127 پر ترقیاتی کاموں کیخلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط

پیپلز پارٹی نے این اے 127 لاہور میں شروع ترقیاتی کاموں پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی جانب سے ایسے غیر قانونی اقدامات کا فوری نوٹس لے جبکہ ترقیاتی کاموں کی ویڈیوز بھی ای سی پی کو ارسال کردیں۔

پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی حلقے این اے 127 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ترقیاتی کام کرانے پر پیپلز پارٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام انتخابات سے 8 روز قبل این اے 127 میں ترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں، مسلم لیگ ن کو جن حلقوں میں شکست کا خوف ہے وہاں خلاف قانون کونسلز قائم کی گئیں جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

پیپلزپارٹی نے غیرقانونی ترقیاتی کاموں کے ویڈیو شواہد بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن این اے 127 میں جاتی ترقیاتی منصوبوں کو فوری روک کر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں سے تیر چھن گیا، آر اوز نے ’غیرقانونی‘فیصلہ کیا، رہنماؤں کی پریس کانفرنس

لاہورمیں بلاول کی انتخابی مہم چلانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی

Read Comments