Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

لاہورمیں بلاول کی انتخابی مہم چلانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی

سینیٹر تاج حیدر نےچیف الیکشن کمشنر کو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 11:44pm

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑرہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسری جماعتوں سے پیپلز پارٹی کی مہم میں شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کو پولیس گرفتارکر رہی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ دوسری جماعتوں سے پی پی پی کی مہم میں شامل ہونے والوں کو پولیس گرفتار کررہی ہے، پنجاب پولیس نے علاقے میں دہشت کا راج قائم کررکھاہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا توانہیں بھی علاقہ پولیس نے پکڑلیا،مسلم لیگ (ن) کی کونسلرخالدہ پروین کو بھی گزشتہ روزپولیس نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پراٹھا کرتھانے میں بندکردیا۔

خط میں تاج حیدرنے بتایا کہ ہماری الیکشن مہم کے انچارج ذوالفقارعلی بدرنے سی سی پی اولاہور سے رابطہ کیا توبتایا گیا کہ انہیں 4 ماہ پرانی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔

تاج حیدرنےخط میں بتایاکہ پی ٹی آئی کارکن شہبازاورشہزاد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمیولیت پر گرفتارکیا گیا،این اے 127میں بلاول بھٹو کی حمایت کرنےوالے گرفتارہورہے ہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی تاج حیدرنے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ افراد کی رہائی کا حکم دیا جائےاورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

taj haider

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 29 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div