Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2024 10:54pm

عاطف اسلم بالی ووڈ میں دھوم مچانے کیلئے تیار، گانا وائرل

گلوکار عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہورہی ہے، بتایا جارہا ہے کہ گلوکار نے آنے والی بالی ووڈ فلم کے لیے گانا بھی گانے جارہے ہیں ۔

بالی ووڈ کی فلموں کو متعدد سپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم ’لو سٹوری آف 90 ٹیز‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔

عاطف اسلم 7نے سال کے وقفے کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کے لیے گانا ریکارڈ کرینگے، اس فلم کی ہدایت کاری امیت کسریہ نے کی ہے، جس میں اداکار ادھیان سمن اور دیویتا رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستانی معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی ڈیبیو فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلیر اور پہلا گانا جاری کیا تھا ۔

جی وے سوہنیا جی کا ٹائٹل سانگ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، فلم کے ٹائٹل سانگ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار عمران عباس کے مد مقابل سمی چاہل مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

پلوامہ حملے کے بعد ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے بالی ووڈ کے فلم میکرز نے پاکستانی آرٹسٹوں اور گلوکاروں کو اپنی فلموں میں لینا بند کردیا تھا جبکہ بالی ووڈ کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

Read Comments