Aaj Logo

شائع 02 فروری 2024 11:50am

9 مئی کے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں کل (3 فروری ) تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد کی عدالت میں مصروف ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی۔

پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ 3 مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کے سینئر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈمنظور

9 مئی مقدمات: عمران خان نے پولیس ٹیم کو متعدد سوالات کے جواب دےدیے

Read Comments