Aaj Logo

شائع 02 فروری 2024 12:42pm

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکا، 4 افراد زخمی

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دیسی ساختہ بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس ملا خیل آباد میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دو الگ الگ دھماکے ہوئے جن میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں تربت میں بھی غلام نبی چوک پر دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

Read Comments