Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 07:04pm

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات مؤخر کردیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات مؤخر کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کے اگلے ہی دن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا ، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔

پارٹی ممبران نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ری شیڈول ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات عام انتخابات کے بعد موضوں وقت پر کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کردیا، شیڈولجاری

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاریکردیے

تحریک انصاف کا ایک ہفتے میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کافیصلہ

Read Comments