Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 07:35pm

الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نے محکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، غیر حاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/ سٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں، ان ملازمین کو گرفتار کرکے جمعہ کے روز ہی پیش کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن 2024 : مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کا کام شروع

Read Comments