خواب دیکھنے والوں کو جیتنے نہیں دیں گے، نواز نے ہمیشہ بدلے کی پالیسی رکھی، شرجیل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی بحران میں ڈالا، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 02 فروری 2024 07:17pm

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ہمیشہ بدلے اور نفرت کی پالیسی رہی جب کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی بحران میں ڈالا۔

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ہوگا، اس بار بھی حیدرآباد سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

انھوں نے کہا کہ لوگ نفرت کی سیاست دفن کرچکے ہیں، لوگ بےنظیر بھٹو کے ویژن کو چننا چاہتے ہیں، سندھ سے پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی پیپلزپارٹی کو بڑا مارجن ملے گا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ”چنو نئی سوچ کو“ یہ بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے، وہ لوگ جو خواب دیکھ رہے ہیں،ان کو جیتنے نہیں دیں گے۔

Read Comments