الیکشن 2024 : مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کا کام شروع

پولنگ اسٹیشنز میں کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم بھی لگے گا
شائع 02 فروری 2024 07:33pm

عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنز میں انٹرنیٹ کیلئے وائی فائی ڈیوائسز بھی پہنچا دی گئیں۔

نتائج بھیجنے کیلئے انٹرنیٹ سروسز وائی فائی ڈیوائسز سے ملیں گی۔

پولنگ اسٹیشنز میں کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم بھی لگے گا۔

کیمروں کی تنصیب نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن کررہی ہے۔

آج رات تک الیکٹرانک ڈیوائسزکی انسٹالیشن مکمل کرلی جائے گی۔

Read Comments