Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 06:41pm

’پیپلز پارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا اور 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔

این اے 127 : عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام

عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حلقہ منتخب کرلیا ہے، پیپلزپارٹی نے 50 سے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی، بلاول آپ لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے۔

Read Comments