چار سدہ : اے این پی اور قومی وطن پارٹی کا انتخابی اتحاد کا اعلان

ایمل ولی خان اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے مدمقابل امیدوار دستبردار ہوگئے
شائع 04 فروری 2024 10:33pm

عام انتخابات کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے چارسدہ کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا۔

چارسدہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور ایمل ولی خان نے این اے 24 اور این اے 25 پر ایک ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ این اے 24 پر اے این پی کے نامزد امیدوار عرفان عالم، آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے حق میں دستبردار ہوگئے جب کہ این اے 25 پر کیو ڈبلیو پی کے نامزد امیدوار قیصر جمال، اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

Read Comments