Aaj Logo

شائع 04 فروری 2024 10:56pm

رستم پنجاب کا ٹائٹل سانول جھکڑ پہلوان کے نام

ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان نے ساہیوال کے اویس ٹائیرانوالہ کو چت کرکے رستم پنجاب کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں رستم پنجاب کا اکھاڑہ سجا۔ جس میں پہلوانوں نے بڑے داؤ پیج آزمائے۔

رستم پنجاب کے دنگل میں ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان اور ساہیوال کے اویس ٹائیرانوالہ میں جوڑ پڑا اور چونتیس منٹ مقابلہ جاری رہا۔

سانول جھکڑ نے اویس ٹائیرانوالہ پہلوان کو چت کرکے ٹائٹل جیت لیا۔

شیر پنجاب کے جوڑ میں شہزاد پجار پہلوان نے حریف پہلوان عدنان ٹائیرانوالہ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے رستم پنجاب سانول جھکڑ کو ساڑھے تین لاکھ روپے اور رنر اپ اویس ٹائیرانوالہ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم اور گرز پیش کئے۔

Read Comments