Aaj Logo

شائع 05 فروری 2024 01:46pm

کراچی کی بارش پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سیاست کررہی ہیں، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کی بارش پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سیاست کررہی ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بغیر حقائق پر نظر ڈالیں کسی پر تنقید نہیں کرسکتے، اس بار 7 گنا زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ کراچی اس قسم کی بارش کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں، نہ ہی آج تک کراچی والوں کے لیے کوئی ماسٹر پلان بنا، اس کا ذمہ پیپلزپارٹی کو ٹہرانا غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بارش پر سیاست ہورہی ہے، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی بارش پر سیاست کررہی ہیں، 24 گھنٹوں میں سڑکوں سے پانی کو صاف کیا۔

Read Comments