Aaj Logo

شائع 07 فروری 2024 03:01pm

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

کراچی میں بدھ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے سے سونے کی قیمت 2053 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

Read Comments