Aaj Logo

شائع 08 فروری 2024 11:34am

’پولنگ اسٹیشن جاتے وقت محتاط رہیں‘ ، شوبزسیلیبرٹیز نے خبردار کر دیا

پاکستان کی مشہور شخصیات نے عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے۔

عام انتخابات میں جہاں سیاسی گرما گرمی جاری ہے، وہیں اداکار اور مشہور شخصیات بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرتے دکھائی دیے۔

اداکار عثمان خالد بٹ کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے تصویر بھی اپلوڈ کی۔

عثمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی خوبصورت دن تھا، آپ بھی جائیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

ایک اور پوسٹ میں اداکار نے ووٹرز کو خبردار کیا کہ موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات پولنگ اسٹیشنز لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر آپ نے اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کی ہیں، تو صرف اپنا بلاک کوڈ اور سیرئیل نمبر یاد کر لیں یا لکھ لیں، پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے۔ یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے کیے گئے پوسٹ میں تصویر اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی لکھنا تھا کہ میں نے ووٹ دے دیا ہے۔

اداکارہ حنا بیات خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ 8 بجے سے شہری قطار میں لگے ہوئے تھے لیکن ووٹنگ شروع نہیں ہو رہی ہے، عملہ اور پریزائیڈنگ افسر موجود تھے تاہم کچھ پولنگ ایجنٹس نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ شروع نہیں کر وا رہے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے، آپ اپنا فرض ادا کریں اور باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

مشہور نیوز اینکر اور مارننگ شو ہوسٹ شفاء یوسفزئی کی جانب سے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا گیا، ساتھ ہی شفاء کا کہنا تھا کہ میں نے ووٹ ڈال دیا ہے، کیا آپ نے ووٹ ڈالا؟

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کر دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصویر میں اداکارہ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ انگوٹھے پر لگے نشان کو دکھا رہی ہیں۔

Read Comments