Aaj Logo

شائع 09 فروری 2024 12:22am

بلاول نے انتخابی نتائج کی سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزر پارٹی کے امیدوار اور پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔

Read Comments