پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 11:26pm

سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی محسن نقوی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حکومت بنانے کیلئے شہباز شریف کو آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے ملاقاتوں کو ٹاسک سونپا ہے۔

ہم بکاؤ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے، محمود خان اچکزئی

جس کے بعد شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا، شہباز شریف نے آصف زرداری کو مشترکہ حکومت سازی کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان مل کر حکومت سازی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے اور آئندہ ملاقات میں معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول لاہور میں اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

Read Comments