Aaj Logo

شائع 10 فروری 2024 04:18pm

’آج اگر ای وی ایم ہوتی تو میرا پیارا پاکستان بحران سے بچ جاتا‘

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انتخابی نتائج میں تاخیر پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری‘ طویل جود جہد کو یاد رکھیں۔ آج ’ای وی ایم‘ ہوتی تو میرا پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔

عام انتخابات کے کیے 8 فروری کو ہونے والی پولنگ کے مکمل نتائج تاحال جاری نہیں کیے جاسکے۔

اسی حوالے سے ایکس پوسٹ میں صدر پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات گنوا ڈالیں۔

انہوں نے لکھا کہ ، ’الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا (جیسا کہ آج کل کیا جا رہا ہے) لیکن اس میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر/کاؤنٹر بھی تھا جو ہر ووٹ ڈالنے کی لیے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا‘۔

عارف علوی نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہر امیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے 5 منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ، ’ ہماری یہ تمام جدوجہد، جس کے لیے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگ ہوئیں، ناکام کی گئی۔ اگر آج ای وی ایم ہوتی تو میرا یہ پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔’

Read Comments