Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 10:09am

ایم کیو ایم کا وفد لاہور پہنچ گیا، آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات ملتوی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین حکومت سازی کے لئے سرگرم ہیں، اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پراہم ملاقاتیں ہونے جا رہی ہیں۔ ایم کیوایم کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ہفتہ کی شب لاہور پہنچ گیا ہے، تاہم، آصف علی زرداری سے لیگی قائدین کی فوری ملاقات کا امکان نہیں تھا۔

شہباز شریف کی رہائش گاہ پر سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، طلحہ برکی، مریم اورنگزیب اورعطاء اللہ تارڑ جمع ہوئے۔

اسحاق ڈار نے آزاد امیدواروں سے کئے گئے رابطوں بارے بریفنگ دی۔ اعظم نذیر تارڑ آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے متعلق قانونی امور پر بریفنگ دی۔

لاہور جانے والے ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور ن لیگ کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی کے ساتھ رابطہ

تاہم، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

کل دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت سازی کے معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔

Read Comments