Aaj Logo

شائع 11 فروری 2024 09:43am

کراچی ائیرپورٹ پر مسافر لاکھوں روپے کا سامان بھول گیا

کراچی ائیرپورٹ پر مسافر لاکھوں روپے کا سامان بھول گیا، عملہ بھی حیران رہ گیا۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب امریکہ سے آئے مسافر کا بیگ لاپتہ ہو گیا، جس میں لاکھوں روپے کے ڈالرز، موبائل فون موجود تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہنا تھا کہ 8 فروری کو بذریعہ دبئی امریکہ سے پاکستان آنے والے مسافر کی جانب سے بیگ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

مسافر کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ارائیول بیلٹ ایریا کے قریب بیگ بھول گیا تھا، جس میں 2 ہزار امریکی ڈالرز، پچاس ہزار روپے اور ایک عدد آئی فون 15 پرو میکس شامل تھا، جبکہ دیگر اشیاء بھی موجود تھیں۔

سی اے اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی ایف او کو بیگ ملا، جو کہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ میں جمع کرایا گیا تھا۔ تاہم شکایت ملنے کے بعد ائیر پورٹ مینیجر نے بیگ مالک کے حوالے کیا، جس میں تقریبا 15 لاکھ کا سامان موجود تھا۔

Read Comments