Aaj Logo

شائع 12 فروری 2024 10:05am

عمران ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سینئر اینکر اور صحافی عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات ہیں عمران ریاض خان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، اب عمران ریاض کا نام ای سی ایل یا پی سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے، عمران ریاض کے اوپر کوئی ایف آئی آر نہیں۔

عمران ریاض خان میں مزید کہا کہ ای سی ایل یا پی سی ایل میں نام ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مزکورہ عمل آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کے خلاف ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تو دوسری لسٹوں میں شامل کرنے سے روکا جائے۔

Read Comments