Aaj Logo

شائع 13 فروری 2024 01:47pm

سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان بھی کیا اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک و قوم کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے، درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہوسکتا ہے۔رانا فیاض اور وسیم قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں (ن) لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

Read Comments