Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 08:31pm

علی امین گنڈا پور کی نامزدگی پر ن لیگ کا سخت ردعمل

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دیے جانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو ’ناقابل یقین‘ قرار دے دیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کے پی کے وزیراعلیٰ کے لیے آج علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کی تصدیق عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کی۔

ن لیگ کی جانب سے اس نامزدگی پر آفیشل ایکس ہینڈل پر ردعمل دیا گیا۔

اس حوالے سے کی جانے والی ایکس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ، ’ناقابل یقین! 9 مئی کے واقعے کے مجرم علی امین گنڈاپور کے پی کے وزیر اعلی ہوں گے!‘

یہ بھی پڑھیں :

ڈی آئی خان: علی امین گنڈا پور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

ن لیگ نے اس اقدام پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ، ’اس پارٹی کا ریاست مخالف موقف واضح طور پر واضح ہے!!ْ‘

Read Comments