نواز شریف سمیت لاہور کے 5 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 119 لاہور سے مریم نوازشریف جیت گئی ہیں، نوٹیفکیشن
شائع 13 فروری 2024 07:17pm

قومی اسمبلی کے لاہور کے پانچ حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق این اے ایک سو تیس لاہور سے نوازشریف کامیاب قرار پائے ہیں۔

اس کے علاوہ این اے 123 لاہورسے شہبازشریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز کامیاب قرار پائے، جب کہ این اے 119 لاہور سے مریم نوازشریف جیت گئی ہیں۔

Read Comments