Aaj Logo

شائع 15 فروری 2024 08:52am

امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات ہوں تو تحقیقات ہونی چاہیئے، اسی لیے ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

میتھو ملر نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو بھی حکومت بنے اس کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک جہاں پارلیمانی نظام حکومت ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت قائم نہ ہو اس قسم کے اتحاد بنتے ہیں، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا نے نہیں پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔

کیرن جین پیئر نے کہا کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں پر واضح کرچکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں، جو بہت اہم اور ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر کرتا ہے، پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات چاہتے ہیں،امریکا

امریکہ پاکستان میں ’جبر‘ کی حمایت کرتا رہے گا، ترجمان کے منہ سے غلطالفاظ نکل گئے

Read Comments