Aaj Logo

شائع 15 فروری 2024 08:57am

ماہا بخاری بھی انتخابی دھاندلی سے متعلق بول پڑیں، ویڈیو

پاکستان میں عام انتخابات جہاں سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں وہیں کچھ ایسی شخصیات بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ چکی ہیں، جنہوں نے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔

ایک ایسی ہی معروف سیاسی شخصیت ماہا بخاری عرف دادا کی پوتی ہیں، جو کہ اپنی بہن کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھیں۔

پنجاب کے علی پور سمیت ملحقہ گاؤں دیہاتوں میں سیاسی مہم میں جوش و ولولے کے ساتھ نظر آنے والی اس نوجوان خاتون کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔

ماہا کی بہن شہربانو بخاری رواں سال ہونے والے عام انتخابات 2024 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بطور امیدوار حصہ لے رہی تھیں۔ ماہا بخاری کی بہن این اے 177 سے الیکشن لڑ رہی تھیں۔ شہر بانو بخاری نے 67964 ووٹس لیے تھے جبکہ ان کے مدقابل آزاد امیدوار محمد معظم علی خان نے 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد ووٹس لیے۔

تاہم الیکشن کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا ایک انٹرویو سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں وہ ریستوران میں موجود ہیں۔

ماہا بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہاتھ میں، سب جانتے ہیں، الیکشن کیسا رہا، پورے ملک کا الیکشن صحیح نہیں ہوا تو میرا کیسے ہو سکتا ہے۔

دھاندلی سے متعلق ماہا بخاری نے بتایا کہ دھاندلی ہوئی ہے، باقی انصاف اللہ پر چھوڑ دیا، وہ عزت ذلت دینے والا ہے۔ لیکن دھاندلی تو پورے ملک میں ہی ہوئی ہے۔

واضح رہے الیکشن مہم میں حصہ لینے والی نوجوان خاتون اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹ چکی ہیں۔

Read Comments