Aaj Logo

شائع 15 فروری 2024 11:00am

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، عمران خان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، لیگل ٹیم کو دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں

لاہور پولیس کا عمران خان کو 9 مئی کے 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کافیصلہ

نو مئی فوجی تنصیبات حملہ کیس: 498 نامزد ملزمان کے ٹرائل کا آغاز آج سےاڈیالہ جیل میں

Read Comments