Aaj Logo

شائع 15 فروری 2024 01:37pm

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے 21 فروری تک ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مغربی ہوائوں کا سلسلہ 17 فروری کو ملک میں داخل ہو گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 فروری کو کوئٹہ، زیارت اور چمن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 18 سے 20 فروری کو سندھ کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق کشمیر، خیبر پختونخوا اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

Read Comments