Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 04:01pm

محمد رضوان اور ملتان سلطان کی خاتون کوچ کا فٹبال میچ، ویڈیو وائرل

ملتان سلطانز کی خاتون کوچ الیکس ہارٹلے اور کھلاڑیوں کے درمیان کوچنگ کے دوران دلچسپ لمحات نے سب کی توجہ حاصل کر لی، الیکس ہارٹلے اسسٹنٹ اسپن بالنگ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

پاکستان میں پی ایس ایل ایک اہم اور بڑے ایونٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی موجود ہوتے ہیں، ساتھ ہی ملکی کھلاڑی بھی دلچسپ انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑی میدان میں موجود ہیں۔

کھلاڑی اسٹنٹ اسپن بالنگ کوچ الیکس ہارٹلے کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف تھے تاہم ٹریننگ کے دوران ہی کھلاڑی کوچ کے ہمراہ فٹبال کھیلتے بھی دکھائی دیے۔

اسی ویڈیو میں محمد رضوان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ٹریننگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، تاہم عام طور پر محمد رضوان خواتین سے مصافحہ کرنے یا بات چیت کرتے ہوئے کتراتے ہیں، لیکن یہاں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کرتے دکھائی دیے۔

الیکس ہارٹلے کی کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک اور ویڈیو نے بھی سب کی توجہ حاصل کر لی تھی جس میں وہ کھلاڑیوں کو بالنگ کراتے وقت پیر اور ہاتھ کے اینگل کے بارے میں بتا رہی تھیں۔

واضح رہے الیکس ہارٹلے برطانوی کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 32 میچز میں برطانوی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ 2017 کے وومنز ورلڈکپ میں جیتنے میں بھی اپنی ٹیم کی مدد کی تھی۔ تاہم گزشتہ سال الیکس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments