پی ٹی آئی نےامریکی لابیوں کی خدمات حاصل کیں، ملک کو بدنام کررہی ہے، جان اچکزئی

پی ٹی آئی نےعالمی میڈیا کے سامنے خود کو بےنقاب کیا، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان
شائع 16 فروری 2024 11:19pm

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام کررہی ہے، اس جماعت نے امریکی لابیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ عوام نے 9 مئی کے ذمہ داروں کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی نےعالمی میڈیا کے سامنے خود کو بےنقاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکتی، پی ٹی آئی کے پاس فارم 45 نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد قوم میں کنفیوژن پیدا کرنا ہے، تحریک انصاف کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں۔

Read Comments